ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لڑاکا روسی طیاروں کی نیٹو ملکوں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

لڑاکا روسی طیاروں کی نیٹو ملکوں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

Sat, 15 Jul 2017 12:51:06    S.O. News Service

واشنگٹن،14؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روس نے نیٹو کے مغربی یورپی رُکن ممالک کی فضائی حدود کے گِرد اپنی فوجی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، جب کہ ایک نئی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ یہ حربہ اپنانے کے نتیجے میں شہری ہوابازی کو خطرات نہ درپیش آئیں۔یورپ میں نیٹو افواج کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے فوری پرواز بھری، تاکہ آنے والے روسی طیاروں کو روکا جاسکے، جس روسی سرگرمی کو کوئیک ری ایکشن الرٹس (کیو آر اے) کا نام دیا گیا ہے، جس نے گذشتہ سال تقریباً 800پروازیں بھریں۔ لندن میں قائم ایک تجزیاتی گروپ، دی ہینری جیکسن سوسائٹی کے مطابق، 2014کے مقابلے میں یہ تعداد تقریباً دوگنی ہے۔رپورٹ میں امکانی خطرناک واقعات سے بچنے کے لیے مغربی یورپی طاقتوں اور روس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آپسی رابطے بڑھائیں اور واضح ضابطوں پر عمل پیرا ہوں۔یہ حربہ سرد جنگ کے دوران عام سا معاملہ تھا، جسے روس نے پھر سے اپنایا ہے، چونکہ 2014 میں کرائیمیا کو زبردستی ضم کرنے اور مشرقی یوکرین کی فتح کے بعد، روس اور مغرب کے درمیان تعلقات میں بگاڑ آیا۔رپورٹ کے مصنف، انڈریو فوکسال نے کہا ہے کہ روسی حربے کسی حد تک پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔ بقول اُن کے، سوچ کی حد تک روس اسے مضبوط قرار دیتا ہے، جب کہ وہ نیٹو کے ارکان اور مجموعی طور پر نیٹو کو کمزور سمجھتا ہے۔ اور صدر پوتن کے ہوتے ہوئے یہ بات داخلی طور پر روس کو بہتر معلوم ہوتی ہے۔لیکن فوکسال نے مزید کہا ہے کہ اِن پروازوں کی مدد سے روس خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کے بھی قابل بنتا ہے۔


Share: